میئر، ڈپٹی میئر کراچی کا الیکشن نامنظور۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

میئر، ڈپٹی میئر کراچی کا الیکشن نامنظور۔

میئر، ڈپٹی میئر کراچی کا الیکشن نامنظور۔


 جماعت اسلامی  آج ملک گیر یوم سیاہ منائے گی ۔

 کراچی کے  اہم عوامی مقامات پر  احتجاج  ہوگا۔

  حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے پیپلز پارٹی یہ نہ سمجھے معاملہ ختم ہوگیا۔

 کارکن بڑی جدوجہد کےلئے تیار رہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر آج میئر اور  ڈپٹی میئر کراچی  کے الیکشن کے خلاف  ملک گیر سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

 کراچی میں شاہراہ قائدین سمیت  اہم عوامی مقامات پر احتجا ج ہوگا۔   امیر جماعت اسلامی  کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے  پندرہ  جون کا   دن   ملک کی جمہوری تاریخ کا بدترین دن ہے۔ 

مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں پر امن کارکنوں پر تشدد،پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے کئی کارکن زخمی ہوئے ۔

ہم حکومتی جبر و تشدد، غیر قانونی و غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔

 پیپلز پارٹی اگر یہ سمجھتی ہے کہ اس نے اپنا میئر مسلط کر لیا،،

اور اب معاملہ ختم ہو گیا  ہے،، تو وہ کسی خام خیالی میں نہ رہے۔

 کارکن موجودہ حالات میں بڑی جدو جہد کے لیے تیار رہیں۔