میئر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔میئر کراچی کا کہنا تھا اب کام،، صرف کام ہوگا۔
عوام کی بلا تفریق خدمت کریں گے۔ مخالفین کو اپنے کام سے جواب دیں گے۔
دوست تعریف کے ساتھ تنقید بھی کریں۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔
پاکستان نیوی کے دستے نے میئر کراچی کو سلامی دی ۔میئر کراچی نے فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ میڈیا سے گفتگو میں میئرا کراچی کا کہنا تھا کل تاریخی دن تھا ۔
شہر کی کنجی شہر کے اصل وارثوں کے حوالے کی گئی۔ ہمارا عزم ہے بلا تفریق کراچی کی خدمت کرنی ہے ۔
کراچی کی عوام نے جو بھروسہ کیا ہے،، اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ۔
خدمت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ تعریف کے ساتھ تنقید بھی کریں ۔