گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے سرکاری افسران خود کو عوام کا خادم سمجھیں۔
گورنر ہاوس کے باہر لگی امید کی گھنٹی کے ذریعہ آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر سکریٹریٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔
گورنر ہاوس کے باہر لگی امید کی گھنٹی کے ذریعہ آنے والی شکایات اور ان کے حل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے گورنر ہاﺅس کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
امید کی گھنٹی بجانے والے سائلین کی داد رسی کے لئے فوری ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
عوام کا روزانہ بڑی تعداد میں امید کی گھنٹی بجانے کے لئے آنا،، ان کے اعتماد کا اظہار ہے۔ہمیں ان کے اس اعتماد کو ٹوٹنے نہیں دینا ہے۔