وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔

صبانور صبانور

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔ کہا جلد یلو لائن بی آر ٹی بھی شروع ہوگی۔ تین ماہ میں ریڈ لائن پیسج مکمل ہوجائے گا۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کہتے ہیں کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پراجیکٹ کے کام میں مہنگائی کے سبب تاخیر ہوئی۔ تین ماہ میں پیسج مکمل ہوجائے گا۔ جلد یلو لائن بی آر ٹی کا آغاز بھی کرینگے۔۔

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی سائٹ کے دورے کے موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس میں ہم نے موبائل۔ایپ بھی شروع کردی ہے۔ ماضی کی حکومتوں کی نااہلی مہنگائی کا سبب بنی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حافظ نعیم کی باتوں پر دھیان نا دیا جائے۔پاکستان میں سیاست کرنے کا سب کو اختیار ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے نوجوانوں کو تباہ کیا ہے۔