کراچی میں سی ویو کے قریب خاتون سرکاری افسر سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والا ملزم پولیس نے بروقت ایکشن کرکے گرفتار کرلیا

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

کراچی میں سی ویو کے قریب  خاتون سرکاری افسر سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والا ملزم پولیس نے بروقت ایکشن کرکے گرفتار کرلیا

کراچی میں سی ویو کے قریب  خاتون سرکاری افسر سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والا ملزم پولیس نے بروقت ایکشن کرکے گرفتار کرلیا ، ملزم کو مبینہ مقابلے کے بعد شیریں جناح کالونی سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ،گاڑی بھی برآمد کرلی گئی


کراچی سی ویو کے قریب محکمہ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر  سے مسلح ملزم نے گاڑی چھینی اور لے کر فرار ہوا تو پولیس کو فوری واقعے کی اطلاع ملی ،پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں موجود موبائل فون کی مدد سے  گاڑی کی لوکیشن معلوم کی گئی اور تعاقب کرکے مبینہ مقابلے کے بعد کلفٹن پولیس  نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا  جبکہ سرکاری گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ، پولیس حکام کے مطابق خاتون سرکاری افسر  اپنی دوست کے ہمراہ سی ویو کے قریب موجود تھیں  اور خالی پلاٹ پر خواتین رکی تھیں کہ اس دوران  ملزم ان کی گاڑی  چھین کر فرار ہوا تھا ،پولیس نے


گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔