گورنرہائوس میں مزید دس ہزار امیدواروں کا آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ لیا گیا

عرفان علی عرفان علی

 گورنرہائوس میں مزید دس ہزار امیدواروں کا آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ لیا گیا


گورنرہائوس میں مزید دس ہزار امیدواروں کا آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ لیا گیا


کامیاب امیدواروں کو آرٹیفشل انٹیلیجنس، ویب تھری اور میٹا ورس کے  کورسز مفت کروائے جائیں گے

 کراچی    گورنر ہائوس میں مزید 10000 امیدواروں کا آئی ٹی کورسز کے لئے ٹیسٹ منعقد ہوا۔ رجسٹریشن نمبر 10001 سے 20000  تک ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔

 گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاس کے باہر سیکورٹی اور ٹریفک موثر انتظامات کئے گئے۔

ٹیسٹ کے لئے گورنر ہائوس کے مرکزی لان میں کرسیاں لگائی گئیںانٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو آرٹیفشل انٹیلیجنس، ویب تھری اور میٹا ورس کے فری کورسز کروائے جائیں گے،

 انٹری ٹیسٹ کا پرچہ 25 سوالات پر مشتمل اور دورانیہ پینتالیس منٹ تھا۔


گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ نوجوانوں کے مستقبل کے لئے اچھی خبر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میٹاورس اور ویب تھری کورسز کرکے نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کما سکیں گے۔