سربراہ ہ پی ڈی ایم اے مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں الیکشن جلد ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک اوردیگراداروں کوآئی ایم ایف میں گروی رکھاگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے۔
کراچی میں پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان نے فنکشنل لیگ سندھ کےصدر پیرصدرالدین شاہ راشدی سے ملاقات کی ۔جی ڈی اے رہنما ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا بھی موجودتھے
مولانا فضل الرحمان کا میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھا اسٹیٹ بینک اوردیگراداروں کوآئی ایم ایف میں گروی رکھاگیا۔
آئی ایم ایف نےفرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے۔زرمبادلہ کےذخائر تیزی سے بہتر ہورہے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے
آئی ایم ایف نے فرنٹ مین کا کردار اداکیا ، کچھ نقصان کرکے کچھ فائدہ کرنا ہوتا ، زرمبادلہ کےذخائرمیں بھی اضافہ ہوا ہے
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ خود کرنا ہے۔نوازشریف کا اپنا وطن ہےجب وہ آئیں گے عوام ویلکم کریں گے
ان کا کہنا تھا الیکشن جلد ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ نگراں حکومت کاکام صرف الیکشن کرانا ہے نگراں حکومت کو سوچنا ہے الیکشن کب اور کیسےکرانے ہیں