کراچی ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کابھائی، بیٹا اور بھتیجا شدید زخمی

عرفان علی عرفان علی

 اسپتال منتقلی کے دوران ایک زخمی نے دم توڑ دیا ۔

کراچی  ڈیفنس میں مسلح ملزمان نے گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ 

 تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی  اسلم  ابڑو  کا بھائی ، بیٹا اور بھتیجا شدید زخمی ہوگئے ،، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

 اسپتال منتقلی کے دوران ایک زخمی د م توڑ  گیا،، جس کی شناخت  شہریار ابڑو کے نام سے ہوئی ہے۔

 دیگر دو زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس کےمطابق  ملزموں نے گاڑی پر تیس گولیاں برسائیں،، جو رائفل  سے کی گئی۔

 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کےمطابق  گاڑی محمد اکرم ابڑو کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔