کراچی ایکسپو سینٹر میں آئی ڈپارٹمنٹ سے منسلک
افرادکے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیاجس کےباعث ویکسینیشن کا عمل چار
گھنٹے معطل رہا۔ دودراز علاقوں سے آنے
والےشہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تنخواہوں کی یقین دہانی کےبعد عملہ نے
احتجاج ختم کردیا۔
کراچی ایکسپو سینٹرمیں ویکسیشن کاعمل
چارگھنٹےمعطل رہا۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ سے منسلک فراد نےنخواہوں کی عدم ادائیگی پرکیا۔احتجاج کےباعث ویکسینیشن
کے لئے آئے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کی بڑی تعداد ویکسینیشن
کے لئے ایکسپو سینٹر کے احاطے اور بیرونی جانب موجودرہی۔چہرہ سےبات چیت میں شہریوں کا کہنا تھا کہ
8سے دس گھنٹے خوار ہوکر واپس لوٹ رہے ہیں۔ویکسین لگانے والا عملہ موجود ہی نہیں۔ویکسینیشن
سینٹر میں سہولیات کابھی فقدان ہے پینے کا
پانی تک موجود نہیں ہے ۔ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات
کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے منسلک افراد
نے احتجاج ختم کیااور ویکسین کا عمل چارگھنٹے بعد شروع ہوا۔ ایس پی گلشن اقبال
معروف عثمان کے مطابق مظاہرین کو جلد تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی۔آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ نے احتجاجا ڈیٹا انٹری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ڈیٹا انٹری آپریشن
بند ہونے کے باعث ویکسینیشن کا عمل رک گیا تھا