سابق کپتان قومی
کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی کامیابی
پر کہا کہ محمد حفیظ کی وجہ سے ٹیم کا
توازن بہت زبردست ہو جاتا ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پچ ویسی تھی جیسی متحدہ عرب امارات میں توقع کی جا رہی ہے۔ محمد حفیظ کو فرنٹ لائن بولر کی حیثیت سے واپس دیکھ کر اچھا لگا۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ نے 4 اوورز میں ایک میڈن اوور کروا کر صرف 6 رنز دیئے اور 1 وکٹ بھی لی۔