کراچی
کو پانی کی فراہمی کے،، کے فور منصوبے پر
کام کی رفتار تیز تر کی جائے۔ شہری اور
صنعتی فضلے کی ٹریٹمنٹ کا پلانٹ جلد شروع
اور مکمل کیا جائے۔ نگراں صوبائی
وزیر خزانہ یونس ڈھاگا نے ترجیحات بتادیں۔ کچرے کی ری سائیکلنگ اور کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر بھی کام کی
رفتار بڑھانے کی ہدایت کردی۔
نگراں وزیر خزانہ سندھ محمد یونس ڈھاگا کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج و کچرے کی صفائی کے نظام
کا جائزہ اجلاس۔ صوبائی وزیر نے کہا کے
فور منصوبے کی تکمیل میں تاخیر سے شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا
ہے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کمپنی منصوبے کی تیز تر بنیادوں پر تعمیر کے لئے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے متعلقہ
افسروں کو فنڈز کی کمی دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے کم ازکم پچیس
ارب روپے فراہمی کے لئے رابطہ کرنے کی ہدایت
کی۔نگران وزیر خزانہ یونس ڈھاگا نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کمپنی کو
ہدایت کی کہ شہری اور صنعتی فضلہ کی ٹریٹمنٹ
کا پلانٹ کو کم ترین مدت میں شروع اور مکمل کرنے کے لئے اسکیم محکمۂ منصوبہ بندی و ترقیات کو بھیجی جائے۔ا ن
کا کہنا تھا سالڈ ویسٹ منصوبے میں شامل
کنٹریکٹر کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ سسٹم لو جلد نافذ کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا شہر کے ماحول کو صاف کرنے کے لئے کچرے
سے بجلی بنانے اور کچرے کی ری سائیکلنگ کے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار بڑھائی جائے۔