کراچی اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی میں گھر کے اندر خاتون کی مبینہ خودسوزی

عمران عمران

کراچی  اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی میں گھر کے اندر خاتون کی مبینہ خودسوزی

کراچی  اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی میں گھر کے اندر خاتون کی مبینہ خودسوزی

خاتون نے مبینہ طور پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی،تشویشناک حالت میں اسپتال روانہ

واقعے کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر روانہ ،تحقیقات جاری،

پولیس حکام کے مطابق غربت، مہنگائی اور  بےروزگاری سے تنگ خاتون کی موت کو گلے لگانے کی کوشش، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی میں صبح خود سوزی کی کوشش کرنے والی خاتون کی تفصیلات سامنے آگئیں

نسیم نامی خاتون نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی کی گلی میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، پولیس کا دعویٰ ہےکہ خاتون معاشی مشکلات کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، خاتون کا شوہر پانچ ماہ سے بے روزگار ہے اور وہ کرائےکے مکان گولیمار میں مقیم تھی،خاتون مہنگائی اور فاقوں سے تنگ آکر دو روز قبل چھوٹی بہن کے گھر کچھ دن گزارنے آئی تھی،

خاتون نے بہن کے گھر بھی متعدد بار خودکشی کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوئی،

خاتون گزشتہ  صبح بڑی بہن کے گھر جانے کا کہہ کر نکلی اور خود پر پیٹرول چھڑک کر گلی میں آگ لگالی،

موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر خاتون کو سول برنس وارڈ منتقل کیا،

متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے