صدر مملکت عارف علوی نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ دے دی

عمران عمران

صدر مملکت  عارف علوی نے   ملک میں عام انتخابات  کی تاریخ دے دی

صدر مملکت  عارف علوی نے   ملک میں عام انتخابات  کی تاریخ دے دی 

صدر کی تجویز کے مطابق 
عام انتخابات 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں، 

 
صدر مملکت عارف علوی کا چيف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ، کے نام خط


عام انتخابات اسمبلی کی تحلیل کے  89ویں دن 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں، 


9اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، 

 
آئین کے مطابق صدر کا اختیار ہے کہ90 روز کے اندر عام انتخابات  کی تاریخ مقرر کرے ، خط کے متن میں مزید کہا گیا ہےکہ
آئینی ذمہ داری کوپور ا کرنے  کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات  کیلئے مدعو کیا ، 

 
چیف الیکشن کمشنر نے  برعکس موقف اختیار کیا کہ  یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ، 

 
اگست میں مردم شماری کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل بھی جاری ہے، 

 
آئین اور الیکشن ایکٹ کے  تحت حلقہ بندیاں    ایک لازمی شرط  ہے، 

 
وفاقی وزارت قانون و انصاف بھی الیکشن کمیشن جیسی رائے کی حامل ہے ، 

 
 چاروں صوبائی حکومتوں کا خیال ہے کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، 

 
 قومی ا  ور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جانے پر اتفاق ہے، 

 
ای سی پی  ذمہ دار ہے کہ آزادانہ انتخابات  کیلئےآئینی اور قانونی اقدامات کی پابندی کرے، 

 
 الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت کرے، 

 
اس بات کے پیش نظر کہ کچھ معاملات پہلے ہی زیر سماعت ہیں ، 

 
 الیکشن کمیشن ایک ہی دن انتخابات کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے رہنمائی حاصل کرے ،