کراچی ڈاکٹرعامر لیاقت کا ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


کراچی ڈاکٹرعامر لیاقت کا ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے۔۔۔پی ٹی آئی رہنما اور پولیس اہلکار کے درمیان تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،رکن قومی اسمبلی نے پولیس پر ویکسی نیشن کارڈ سے قبل رشوت طلب کرنے کا الزام بھی لگادیا

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین  کی کراچی میں ایک بار پھر پولیس سے تکرار۔۔۔شارع فیصل کے قریب پیش آئے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو ٹریفک پولیس نے بھی اعلامیہ جاری کردیا۔۔۔

اعلامئے کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت  حسین  ٹریفک  اہلکار پر شہریوں کو تنگ کرنے کا الزام لگا کر     برستے  رہے،شور سن کر افسر آیا تو اسے بھی کھری کھری سنادی۔۔

دوسری جانب  رہنما تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹر پیغام اور ویڈیو بیان میں بھی وزیر اعلیٰ سندھ  کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس کی مبینہ رشوت خوری پر نوٹس کا مطالبہ کیا

ٹریفک پولیس اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ  تکرار سے قبل  نرسری برج پر  بھی  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سوار کو روکتا دیکھ کر  طیش میں آئے اور سرکاری گاڑی پر مکے برسائے،اہلکاروں کو دھکے دئیے اور غلط زبان  استعمال کی،رکن قومی اسمبلی کے غیض و غضب کا نشانہ بننے والے ٹریفک پولیس افسران  نے قانونی کارروائی کے لئے فیروز آباد تھانے میں درخواست دے دی ہے۔۔