اسلام آباد,میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق دائر 9 درخواستوں پر سماعت جاری تھی .
جسے براہ راست سرکاری ٹی وی پر نشرکیاجارہاتھا۔
اور جسے پاکستان کے تمام بڑے چینلزپر براہ راست دیکھایا جارہاتھا
پاکستان ٹیلیویژن اسلام آباد سے لورتھرڈ پر وکلاء کی جانب سے فل کورٹ کے سامنے دلائل کا سلسلہ جاری لکھنے کے بجائے پی ٹی وی پر یہ جملہ یوں نشرکیاگیاکہ وکلاء کی جانب سے
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فول کورٹ سماعت جاری ہے جس پرپی ٹی وی انتظامیہ حرکت میں آگئی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےڈیوٹی پر مامورچارملازمین کو معطل کردیا ۔
جن میں دو پروڈیوسر ایک ایڈیٹر اور آئی ٹی کا ملازم شامل ہے۔