بلوچستان کی سیاسی اور پارٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ،،،
بلوچستان عوامی پارٹی قائم و دائم ہے، رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کی باتیں افواہیں ہیں،
جام کمال نے ن لیگ میں شمولیت کاحتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا،،،
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کا اجلاس سردار محمد صالح بھوتانی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، بی اے پی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ، سینیٹر پر نس آغا عمر احمدزئی اور اعجاز سنجرانی نے شرکت کی ۔
اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی اور پارٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،،، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے خواہشمند امیدواروں سے درخوارستیں وصول کرنے کے لئے اشتہار جاری کیا جائے گا ،،،
اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بی اے پی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی کی کمیٹی بنائی جارہی ہے ،
جلد ہی پارٹی میں قبائلی و سیاسی شخصیات کی شمولیت بھی ہوگی،،، جام کمال خان نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے رابطے میں ہیں اور انکے مذاکرات جاری ہیں تاہم انہوں نے بھی اب تک مسلم لیگ(ن) میں جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ یا ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے،،،
کچھ لوگوں کی مجبوریاں تھیں وہ ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوسکے ،،،
آنے والے دنوں میں پارٹی میں شمولیتیں ہونگی میں ان سب لوگوں کا شکر گزار ہوں
جو بی اے پی کے ساتھ کھڑے ہیں پارٹی ان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون کریگی ۔