راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی چارج شیٹ

نزاہت خان نزاہت خان

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں  سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی پر  لگی چارج شیٹ

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں  سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی پر  لگی چارج شیٹ  
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چارج شیٹ چیئرمین پی ٹی آئی کو پڑھ کر سنائی 


چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو غیر قانونی طور پر  پاس رکھا، چارج شیٹ کےمطابق 
چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ دستاویز کو غلط طریقے سے استعمال کیا،   
سائفر پاکستان اور امریکا کے درمیان خفیہ دستاویز تھی جیسے منظر عام پر لایا گیا،   
خفیہ دستاویز کو جلسے میں غلط طریقہ کار سے استعمال کیا گیا،   
سائفر کی خفیہ معلومات کو غیر ضروری افراد تک پہنچایا گیا،   
چیئرمین پی ٹی آئی  ریاستی مفاد کے خلاف معلومات   استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے،  
وزارت خارجہ نے سائفر  فراہم کیا جیسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا،   
چیئرمین پی ٹی آئی  کے عمل سے ریاستِ کی سیفٹی متاثر ہوئی،  
گزشتہ سال 28مارچ کو  شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سائفر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی ہوئی،  
چیئرمین پی ٹی آئی     نے سائفر   استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا،   
وزارتِ خارجہ کی طرف سے سائفرچیئرمین پی ٹی آئی       کو بھیجا گیا،  
چیئرمین پی ٹی آئی     نے سائفر نے پاس رکھا اور واپس نہیں بھیجا،  
چیئرمین پی ٹی آئی     نے  سیکیورٹی سسٹم  پر سمجھوتہ کیا، 
چیئرمین پی ٹی آئی       آفیشل سیکرٹ ایکٹ  کےمرتکب ٹھہرے ہیں،