کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح ۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سی ٹی ڈی کو جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کردی ۔ اب عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ انسداد دہشت گردی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح کیا۔ آئی جی پولیس نے بریفنگ میں بتایا وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ سال سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کے قیام کے کے لئے ستتر کروڑ ، بیس لاکھ روپے کی منظوری دی تھی۔پروجیکٹ قومی ادارے این آر ٹی سی نے مکمل کیا ہے۔منصوبہ کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کے آف لائن اور آن لائن ڈیٹا بیس کو مربوط کیا جا رہا ہے۔فیوزن سینٹر ،،جدید آلات اور گیجٹری سے لیس فیصلہ سازی میں مدد کرے گا۔وزیراعلی سندھ نے کہا صوبے میں شدت پسندی میں ملوث افراد اور گروہوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے سندھ پولیس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔پولیس جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیں دی ہیں۔ وزیراعلی کا کہنا تھا سندھ حکومت نے پولیس کو جدید آلات، بہترین مراعات اور تربیت فراہم کی ہے۔ اس کے دیگر ذیلی ونگز کو ٹیکنالوجی سے مضبوط کیا ،، تاکہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا جاسکے۔