تحریک انصاف کی 3خواتین رہنما وں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا عندلیب عباس،سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئیں عندلیب عباس،سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد کا جہانگیر ترین پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہم لوگ ایک بار پھر اپنے مقصد کو آگے بڑھانے کیلئے ایک ساتھ جمع ہوئےہیں،عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ملک کی ترقی اور عام آدمی کو فوائد پہنچانا ہے، ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں،آج ہم پھر سب اکٹھے ہیں ، ہمیں اپنا مقصد کو دیکھنا ہوگا،پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں ، عام آدمی کا گزر بسر مشکل ہوتا جارہا ، پاکستان کی خاطر ماضی کو بھول کر آگے بڑھناچاہتےہیں، ہم نے آگے بڑھنا ہے ،دیکھنا ہے مقصد کیا ہے، میرے ساتھ میری پرانی ساتھی موجود ہیں ،سعدیہ سہیل رانانےکہاکہ ہمارا مقصد پہلے اور آج بھی پاکستان کی خدمت کرنا ہے ، امید ہے مل کر لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے، ہمارا ملک ہماری پہچان اور اسکے لوگ ہماری آواز ہیں، ہم سیاست میں لوگوں کے مسائل ختم کرنے آئے ہیں ، ہمارا ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے، ہمارا مقصد لوگوں کے اندر کے غصہ کو ختم کرنا ہے ، امید ہے کہ ہم مل جل کر بہتر کام کریں گے، آئی پی پی کی تمام قیادت کی طرف سے سب کو خوش آمدید کہتی ہوں ،فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ انکی صلاحیتوں سے مسائل کے تدارک کی پالیسی بنانے میں اہم کردار ہوگا ، یہ تمام خواتین پارٹی کا منشور آگے پھیلائے گی ، ان پھولوں کی خوشبو سے ہمارا پیغام پرموٹ ہوگا ، امید کرتے ہیں پارٹی میں شامل ہونے والی نئی خواتین پارٹی منشور کو آگے بڑھائیں گی