حقیقی کہانی پر مبنی کرائم تھرلر فلم
گُنجل ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔۔ کراچی کے نیوپلیکس سینما میں
فلم کا پریمیئر ہوا۔ شوبز ستاروں نے رونق لگائی۔
حقیقی کہانی پر مبنی فلم گنجل سینما
گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔
کراچی کے نیوپلیکس سینما میں فلم کا پریمیئر
ہوا۔ فلم کی کاسٹ سمیت شوبز ستارے بھی شریک ہوئے،،، فلم میں صحافی کا کردار نبھانے
والے احمد علی اکبر نے فلم بینوں کو سینما آنے کی دعوت دی۔
آمنہ الیاس نے فلم میں سوشل ایکٹوسٹ کا
کردار نبھایا ہے۔ اداکار یاسر حسین بھی فلم کی کاسٹ کو سپورٹ کرنے پہنچے۔
فلم کی پروڈیوسر نگہت شاہ کا کہنا تھا
کہ گنجل چائلڈ لیبر کے خلاف اٹھائی جانے والی آواز ہے۔ اس سے قبل وہ خودکشی جیسے
سنجیدہ موضوع پر بھی آواز اٹھا چکی ہیں
فلم گنجل عرفان مسیح نامی بچے کی کہانی
ہے جس کے قتل کی تحقیق شہباز بھٹی نامی صحافی کرتا ہے۔ فلم میں اداکارہ ریشم نے
اخبار کے ایڈیٹر کا کردار نبھایا ہے۔