نگراں سندھ کابینہ نے عام انتخابات کے اخراجات کی منظوری دے دی

صبانور صبانور

 نگراں سندھ کابینہ نے عام انتخابات کے اخراجات کی منظوری دے دی


نگراں سندھ کابینہ نے عام انتخابات کے اخراجات کی منظوری دے دی ۔۔۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس  میں  گرین لائن اور انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کےکرائیوں کی مد میں بھی سبسڈی منظورکرلی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرمقبول باقرکی زیرصدار ت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا۔۔۔اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے فرانزک آڈٹ سمیت  گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔۔۔صوبائی کابینہ کےاجلاس میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ کے ملازمین کے میڈیکل چارجز دینے کی  بھی منظوری دی گئی۔۔۔ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ  بی آر ٹی ریڈ لائن کو ایکنک سے جلد منظور کیا جائے۔۔۔ایکنک کی منظوری میں تاخیر کے باعث بی آر ٹی ریڈ لائن سست روی کا شکار ہے۔۔۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نےریڈلائن پرکام کی رفتارتیزکرنےکی بھی ہدایت کی ۔۔۔ سندھ کابینہ  نے گرین لائن اور انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کے کرائے نہ بڑھانے کی ہدایت کرتےہوئے سبسڈی دینے کی منظوری دیدی۔۔۔نگراں سندھ کابینہ نے تین سو ملین روپے عام انتخابات کے اخراجات کیلئے ڈی سیز کو دینے کی منظوری دےدی۔۔۔نگراں کابینہ نے ہندو جیم خانہ کی بحالی کیلئے بھی رقم کی منظوری دے دی ۔۔