کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سندھ حکومت کے تحت مہم کا آغاز ہوگیا

عمران عمران

 کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے  خلاف سندھ حکومت کے تحت مہم کا  آغاز ہوگیا


کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے  خلاف سندھ حکومت کے تحت مہم کا  آغاز ہوگیا۔


 صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ  شرجیل میمن نے پیر  سے کراچی سمیت سندھ بھر میں  ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔  کراچی میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے  خلاف ٹریفک پولیس  ایکشن میں آگئی۔ کالے شیشے،بغیر نمبر پلیٹ یا فینسی نمبر  پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف  بھی کارروائیاں   کی جارہی ہیں ۔ بغیر  فٹنس اور بار کوڈ  والے  واٹر ٹینکرز  کو  بھی  روکا جارہا ہے۔ پولیس اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی   کرنے والوں کے   چالان کاٹ رہے ہیں۔اسلام آباد،پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس ملک بھر میں ہم نیٹ ورک اور شیل کے تعاون سے ٹریفک قوانین سے متعلق  آگہی مہم بھی چلارہی ہے۔