کراچی میں لاک ڈاون کا پانچواں روز


کراچی میں لاک ڈاون کا پانچواں روز

 

کوروناسےبڑھتےکیسزکےبعدسندھ میں آٹھ اگست تک لاک ڈاون نافذہے۔۔۔صوبےمیں روزبروزکیسزمیں اضافہ ہورہاہےلیکن شہری حکومت کی جانب سےجاری ایس او پیزپرعملدرآمدکرتےدیکھائی نہیں دےرہے۔کراچی میں لاک ڈاون کےپانچواں روز ہے

 سندھ بھر میں لاک ڈائون کا آج پانچواں   روز ہے، لاک ڈائون کی بدرتر صورتحال بھی کورونا کےمضر اثرات ک طرح پھیلتی جارہی ہے، لاک ڈائون کا نفاذ تو کردیا گیا لیکن وہ قواعد واصول جن کی حکومت سندھ نےنشاندہی کی تھی انہیں اپنایا نہیں جارہاہے

ٹرانسپورٹ ، دفاتر، بازار میں کورونا ایس او پیز کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے

سماجی فاصلے کو اب تک اہلیاں کراچی سمجھ نہیں پائے ، ماسک کا استعمال بھی باعث توہیں سمجھا جانے لگا ہے ، باقی سینیٹائزر کا استعمال اور ہینڈ گلوز کسی سہانے خواب کی ناممکن تعبیر سے عبارت ہے۔شہری کہتے ہیں کہ کورونا ایس او پیز کا خیال کرے یا پھر گھرمیں بیٹھے افراد کی فکر کریں

حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈائون پھر لاک ڈائون میں  ترمیم کرکے دوبارہ لاک ڈائون کا نفاذ تو عمل میں لایا گیا لیکن دیہاڑی دار طبقہ اور ہوائی روزی کمانے والے افراد کے لیے کوئی واضح حکمت عملی یار ریلیف کا انعقاد نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے آئے روز شہریوں میں بےچینی کی لہر بڑھتی جارہی ہے۔