کراچی میں وزیر اطلاعات بلوچستان جان محمد اچکزئی اور نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر حارث نواز نے پریس کانفرنس کی

صبانور صبانور

کراچی میں وزیر اطلاعات بلوچستان جان محمد اچکزئی اور نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر حارث نواز نے پریس کانفرنس کی

کراچی میں وزیر اطلاعات بلوچستان جان محمد اچکزئی اور نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر حارث نواز نے پریس کانفرنس کی۔ کہا الیکشن وقت پر ہونگے۔6 لاکھ کے قریب افغان مہاجرین کو مہمان نوازی کے ساتھ واپس بھیجا۔ سندھ میں مختلف کیسز میں غفلت برتنے والے افسران کو معطل کیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر حارث نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر االیکشن کرائیں گے۔ اینٹی اسمگلنگ کے حوالے سے سندھ کا بارڈر سیل کیا گیا ہے۔کچے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیے جاچکے ہیں۔۔افغان مہاجرین کو مہمان  نوازی کے ساتھ واپس بھیجا ہے۔ سندھ میں غفلت برتنے والے افسران کو معطل کیا ہے۔

وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ 6 لاکھ افغان مہاجرین خود افغانستان جاچکے ہیں۔۔جو لوگ دہشتگردوں کے لئے ہمدردی رکھکھتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کوئی شکایت ہو تو عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔ بلوچستان میں دوسو سے زائد عام شہریوں کو شہید کیا گیا۔ہے۔ غلط رنگ دے کر اداروں کو بدنام کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام بنایا جائے گا۔