عام انتخابات کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں پیپلز پارٹی سے ہوں گے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

    عام انتخابات  کے بعد    وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں پیپلز پارٹی سے ہوں گے


میئر کراچی مرتضی  وہاب کا کہنا ہے    عام انتخابات  کے بعد    وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں پیپلز پارٹی سے ہوں گے۔ کراچی  سے  تجاوزات  کا خاتمہ کریں گے۔ شہر میں ترقی کا عمل یونہی جاری  رہے گا۔

میئر کراچی  مرتضیٰ وہاب  نے بلدیہ ٹاؤن    سیکٹر 13 کے 166 الاٹیز کو متبادل پلاٹس  دیئے۔ یہ پلاٹ تجاوزات کے متبادل میں دیئے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا بلا تفریق خدمت  ہمار ا مشن ہے۔ دعوی  کیا عام انتخابات  کے بعد    وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں پیپلز پارٹی سے ہوں گے

مرتضی وہاب  نے کہا شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ جن علاقوں پر ماضی میں تجاوزات قائم کی گئیں انہیں ختم کریں گے۔ 

ڈپٹی میئر  سلمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پر عمل کررہے ہیں۔  چیئرمین کے وژن پر بلاتفریق کام کرکے دکھائیں گے۔