سندھ میں عام انتخابات میں 2024 میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کا الیکشن میں حصہ لینے کا عمل خوش آئند ہے۔
تبدیلی بہتری اور خوشحالی آگے بڑھنے سے آتی ہے۔
آپ عملی سیاست میں آگے آئے گےتو تبدیلی آئے گی۔
ان خیالات کا اظہار چہرہ ڈیجیٹل سے خصوصی بات کرتے ہوئے انیلہ رفیق ملاح نے کیا۔
جنہوں نے پی ایس 37سے سے عام انتخابات میں پہلی بار حصہ لیا۔
کہتی ہے اس سماج میں کسی کے مد مقابل کھڑا ہونا بھی بڑی بات ہے ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں لوگ جاگیر داروں کی گاڑیوں کے پچھے بھاگتے نظر آتے ہیں جہاں پانچ سالگزر جانے کے بعد بہتری نہیں آئی ہے ۔
اب باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا خود آگے بڑھ کر سب بدلنا ہوگا ۔
انیلا رفیق ملاح نوجوان سیاست دان ہے عام انتخابات میں انہوں نے پہلی بار حصہ لیا ہے۔
یہ نواب شاہ پی ایس 37سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں کہتی ہے الیکشن میں حصہ لینے کے عمل میں کوئی مشکلات سامنے نہیں آئی لیکن وہ روایتی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے
پولیس کیسسز زدکوب کرنا اور منفی پروپیگنڈہ ہمارے خلاف کیا جارہا ہے۔
آج سوشل میڈیا کا دور ہے کوئی کسی کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ہم سب بدل سکتے ہیں ضرورت صرف آگے بڑھنے کی ہے۔