محکمہ جنگلی حیات سندھ کے تحت 20 مارچ کو چڑیا
کے عالمی دن کی مناسبت سے اتوار کے روز چڑیا شماری کی مہم چلائی گئی۔جنگلی حیات سے
لگاؤ رکھنے والے فوٹوگرافرز نے مختلف علاقوں میں مشاہدہ کیا۔
عوام بھی چڑیا شماری کی سرگرمی میں شریک ہوئی۔
مہم کے تحت صبح 8 سے 9 بجے تک طلبہ،سماجی ورکرز اور عام شہریوں نے بھی چڑیا کا
مشاہدہ کیا۔
ان مشاہدات کے نتائج 20 مارچ کو جاری کیے جائیں
گے۔
صارفین گوگل فارم کے ذریعے شام 5 سے 6 بجے کے
بعد بھی اعدادو شمار محکمہ وائلڈ لائف سندھ کو ارسال کریں گے۔