امیر جماعت اسلامی کراچی
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کراچی
کے شہریوں کے لئے ترازو امید کی کرن ہے۔ کرپٹ ٹولے کی وجہ
سے باران رحمت، زحمت بن گئی۔ کراچی والے تمام مافیاز کو مسترد کردیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کراچی کے عوام
اپنی سمت کا تعین کرچکے ہیں۔ 8
فروری کو شہری ترازو پر مہر لگا کر تمام مافیاز کو مسترد کردیں
گے۔
کراچی میں کاروان ترازو سے
خطاب میں کہا ترازو امید کی کرن ہے۔کراچی
والے اپنے ووٹ کی طاقت سے بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست
کو مسترد کردیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا
تھا اقتدار پر مسلط مافیا کی وجہ
سے کراچی کے عوام آج تک بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
شہر ترقی کرے گا ،،تو ہی پاکستان
آگے بڑھے گا۔