کراچی میں کھلے مین ہول
انسانی زندگیاں نگل رہے ہیں۔ گزشتہ
سال بھی ایسے ہی مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت پانچ افراد گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئے سال
بدلا۔ مگر حال نہ بدلا۔
کراچی
میں بچے اور بڑے کھلے مین
ہولز میں گر کر زندگی گنوا رہے ہیں۔
کراچی میں گزشتہ سال چار واقعات میں تین بچوں اور خاتون
سمیت پانچ افراد گٹر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔
8 اپریل 2023 کو
اورنگی سیکٹر 14 میں گٹر میں گرنے
والی 45 سالہ خاتون اور ان
کو بچانے کے لئے کودنے والا شخص جاں بحق ہوگیا۔
6 مئی
2023 کو گلشن اقبال 13D میں
8سالہ ابیہان کھلے گٹر میں گر گیا۔ دس ماہ بعد بچے کے والد نے مقدمہ درج
کرایا۔ بچے کی لاش تاحال نہیں ملی۔
13اگست 2023کو بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 4 سالہ بچی
کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی ۔
14 اگست 2023
کو میمن گوٹھ ، ملیر میں ایسا ہی المناک حادثہ پیش آیا۔ ڈھائی سالہ بچی علاقہ میں واقع مین ہول میں گر کر ابدی نیند سوگئی۔