اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں تین سو چوالیس
پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر آٹھ
پیسے سستا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری
ہفتے کے تیسرےر وز تیزی رہی۔
دن کے اختتام پر ہینڈریڈ انڈیکس تین سو چوالیس پوائنٹس اضافے سے چونسٹھ ہزار، ایک سو تینتالیس پوائنٹس
پر بند ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں
ڈالر آٹھ پیسے کمی کے بعد دوسو اناسی
روپے، چونتیس پیسے کا ہوگیا۔