تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے سندھ میں ٹرانسپورٹ،انفرااسٹرکچر ،صحت و پانی کی فراہمی کا نظام تباہ ہے


تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے سندھ میں ٹرانسپورٹ،انفرااسٹرکچر  ،صحت و پانی کی فراہمی کا نظام تباہ ہے

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے سندھ میں ٹرانسپورٹ،انفرااسٹرکچر  ،صحت و پانی کی فراہمی کا نظام تباہ ہے۔  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت  نے تیرہ سال میں کوئی کام نہیں کیا۔ وزیراعظم کراچی کی ترقی کے لئے سنجید ہ ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا ہے  سندھ کے حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ 13 سال میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے عوام کی بہتر ی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کراچی کی ترقی کے لئے سنجید ہ ہیں۔  وفاق   نے شہر میں  چھ برج بنائے ، گرین لائن منصوبہ  تکمیل کے قریب ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں  پی ٹی آئی کی جانب سے   فوری بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست  کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شفیع صدیقی نے کہا اس حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں،،،،، پہلے وہ دیکھیں ۔ عدالت نے  تحریک انصاف کے  وکلا کو عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی مہلت دے دی۔