لاش پوسٹ مارٹم
کےبعد ورثاء کےحوالے کردی گئی ۔
اسلام آباد پولیس
کوشبہ ہے کہ متوفیہ کی موت دل کا دورہ پڑنےسےہوئی ۔
پاکستان کی نوجوان
ٹینس پلیئر زینب علی نقوی گذشتہ رات اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔
پاکستان ٹیننس فیڈریشن
نے زینب علی نقوی کی انتقال کی تصدیق کی ہے ۔اہل خانہ کےمطابق زینب انڈر ایٹین ٹینس
ٹورنامنٹ میں حصہ لینےاسلام آبادگئی تھی۔
پریکٹس سے واپس گھر لوٹی تو فوراً نہانے چلی گئی۔پریکٹس
سے باڈی ٹمپریچر بڑھا ہوا تھا۔
آدھے گھنٹے تک
باتھ روم کا دروازہ نہ کھولنےپر گھر والوں نے دروازہ توڑا اورزینب کوفوری
طورپراسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے
ان کی موت کی تصدیق کردی ۔
ٹینس کھلاڑی زینب
علی کی اسلام آباد میں اچانک موت پر اسلام آباد پولیس کاموقف ہےکہ لاش پوسٹ مارٹم
کےبعدورثاء کےحوالے کردی گئی ہے۔
ابتدائی طبی رپورٹ
کے مطابق متوفیہ کے دل کے دورے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔