کراچی پر چھائے بادل آج کھل کر گرجے برسے۔ دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا

صبانور صبانور

 کراچی  پر چھائے بادل  آج کھل کر  گرجے برسے۔ دن بھر   وقفے وقفے سے  بارش کا سلسلہ  جاری رہا


 کراچی  پر چھائے بادل  آج کھل کر  گرجے برسے۔ دن بھر   وقفے وقفے سے  بارش کا سلسلہ  جاری رہا۔ کچھ علاقوں میں  برساتی  پانی جمع ہونےسے شہری مشکل میں پڑگئے۔ کوئی بائیک ،،تو کوئی گاڑی کو دھکا لگاتے نظر آیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کل  سے شہر کا موسم  بہتر ہوجائے گا۔   
 بارش برسانے والے سسٹم نے   کراچی میں   رنگ جمادیا۔ مختلف علاقوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی
 ماڑی پور، سرجانی ٹاون،نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلستان جوہر،، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد میں  بادل برسے۔  

صدر،  ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ،طارق روڈ ،پی آئی بی کالونی،جمشید روڈ، شارع فیصل، ہاکس بے روڈ پر  بھی  بارش ہوئی۔

 شہر کے کچھ علاقوں میں برساتی  پانی جمع ہوگیا۔پنجاب چورنگی سے ڈیفنس لائبریری کی جانب سڑک  بھی  پانی سے لباب لب  بھر گئی۔ 
شہریوں کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں  پانی میں خراب ہوگئیں،، اور وہ انہیں دھکا لگاتے نظر آئے۔ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔ 

بارش کے بعد کورنگی روڈ   بھی  زیر آب آگئی۔ڈیفنس موڑ سے گورا قبرستان جانے والی سڑک پر   بڑی  مقدار میں  برساتی پانی جمع ہوگیا ۔ 

وقفے وقفے سے    تیز بارش کے بعد   قیوم آباد چورنگی بھی   مکمل ڈوب گئی۔ اطراف میں پانی جمع ہونے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔   

ضلع وسطی میں  مسلسل تیز بارش  کے بعد  علامہ رشید ترابی روڈ زیر آب آگئی ۔ روڈ پر برساتی نالے کی از سر نو تعمیر کا کام جاری ہے۔