وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مشیر برائے
جنگلات اللہ دینو خان بھیو کا استعفی قبول کرلیا
اللہ دینو خان بھیو نے جیکب آباد کی حدود میں غیر
قانونی اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام کے بعد عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا
اعلان کیا تھا ۔
اللہ
دینو خان بھیو کے مطابق غیر قانونی اسلحے کی نقل حمل کا مجھ پر الزام لگا کر میرے
ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔
جیکب آباد پولیس نے 19 اپریل کو جیکب آباد کی
حدود میں نجی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا۔
نجی
گاڑی کے ساتھ پولیس کی موبائل اور پولیس اہلکار بھی گرفتار کئے گئے تھے