کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن
میں درگاہ پر کھیل کود میں مصروف بچوں نے مبینہ طور پر ماچس سے آگ لگا لی،
لنگر خانے میں موجود لکڑیوں کو آگ نے لپیٹ
میں لیا تو دونوں بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
اورنگی
ٹاؤن میاں والی کالونی میں واقع درگاہ
پر دو بچے کھیل کود میں مصروف تھے کہ اس دوران عقب میں واقع لنگر خانہ تک چلے گئے۔لنگر
خانہ میں موجود لکڑیوں میں پر اسرار طور پر آگ لگی تو بچے شعلو ں کی لپیٹ میں آگئے۔ درگاہ پر موجود افراد
نے دعویٰ کیا کہ بچوں نے ماچس جلائی جس کے باعث
اطراف میں موجود لکڑیوں نے آگ پکڑ لی اور بچے جھل گئے۔پولیس کے مطابق جھلس
کر ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت 5سالہ سید
محمد شاہ اور 4 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی، ایک بچہ درگاہ کے قریب کا رہائشی تھا
جبکہ دوسرا والدہ کے ہمراہ مزار پر آیا ہوا تھا،
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بچوں کی تدفین درگاہ سے متصل قبرستان میں کردی
گئی۔۔۔