کراچی میں ڈاکو ،لٹیرے نوجوانوں کو قتل کررہے ہیں۔ علی خورشیدی

عمران عمران

کراچی میں ڈاکو ،لٹیرے  نوجوانوں کو قتل کررہے ہیں۔ علی خورشیدی


رہنما ایم کیوایم  اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کراچی میں ڈاکو ،لٹیرے  نوجوانوں کو قتل کررہے ہیں۔

اسٹریٹ کرائم انڈسٹری بن چکا ہے۔

پولیس یا تو چائے پلا رہی ہے یا سلامی دیتی پھر رہی ہے ۔ عوام کا صبر جواب دے گیا، تو وہ سڑکو ں پر آجائیں گے۔

 کراچی سپر ہائی وے پر دوران ڈکیتی  قتل نوجوان  کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد  علی خورشیدی  کا کہنا تھا  ڈاکووں نے  آج ایک اور ماں کا لعل چھین لیا۔

  نئی حکومت کی تشکیل کے بعد  ان واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی سے کشمور تک  صوبہ ڈاکوؤں کے حوالے  ہے ۔پولیس امن و امان  قائم کرنے میں ناکام ہے۔

ایس ایچ او معطل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے کہا لوگوں کی برداشت جواب دے رہی ہے۔

لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔ کراچی کے پرامن شہریوں کو مجبور نہ کیا جائے۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا  اسٹریٹ کرائم باقاعدہ انڈسٹری بن چکی ہے۔شہر میں  پندرہ سے بیس ہزار روپے کے عوض جان  لی جاتی ہے۔

متاثرین کے سر پر دست شفقت  رکھنا چاہیے۔ وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ کو  یہاں ہونا چاہیے تھا۔