کراچی کے جے ایس بینک میں 75کروڑ کے سونے کا فراڈ


کراچی کے جے ایس بینک میں  75کروڑ کے سونے کا فراڈ

 

کراچی کے جے ایس بینک میں  75کروڑ کے سونے کا فراڈ،، بڑے فراڈ کی تحقیقات کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل   دے دی گئی، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ یوسف جمال  کرینگے

تحقیقاتی ٹیم میں عزیز بھٹی، سچل اور سہراب گوٹھ تھانے کے ایس آئی اوز شامل ہیں،، ایس آئی او تھانہ شارع فیصل، بہادر آباد اور دونوں مقدمات کے تفتیشی افسر بھی خصوصی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، تفتیشی ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں شامل افسران کو مختلف ٹاسک سونپے گئے ہیں، ایسٹ زون انوسٹی گیشن پولیس بینکنگ کورٹ میں مقدمات کی پیروی کرے گی، گرفتار ملزموں کو کل بینکنگ کورٹ میں پیش کیا جائے گا، تفتیشی حکام کے مطابق شارع فیصل اور عزیز بھٹی تھانے میں درج دو مقدمات میں اب تک دس ملزم گرفتار ہوچکے ہیں، جے ایس بینک میں فراڈ کا معاملہ دو اگست کو آڈٹ کے دوران سامنے آیا تھا، ملزموں نے بینک کی سونا دو قرض لو اسکیم کا فائدہ اٹھاکر فراڈ کیا تھا۔۔