کراچی میں جاری میٹرک امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری ہے

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں جاری میٹرک امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری ہے


کراچی میں جاری میٹرک امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز ڈائریکٹر اسکولز نے کورنگی کے اسکول میں چھاپہ مار کر نقل مافیہ کو بے نقاب کیا۔


پولیس نے 7 افراد کو حراست میں لیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کہتے ہیں سینٹرز کے احاطے میں موبائل فون بندش کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھا ہے۔ 


ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیہ سرگرم۔ 



ڈائریکٹر اسکولز نے گورنمنٹ ہائی اسکول کورنگی نمبر 2 کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا

تو اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر کی جگہ جونیئر کلرک کو سینٹر سپرینٹینڈیٹ بنا ہوا دیکھا۔ دونوں کی معطلی کا حکم دے دیا۔


ڈائریکٹر اسکولز یار محمد بالادی نے بتایا کہ 8 سو روپے فو طالب علم وصول کرکے نقل کرائی جارہی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ڈائریکٹر اسکول کی درخواست پر پولیس بھیج کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کہتے ہیں کہ 557 امتحانی مراکز میں 80 فیصد نجی اسکول ہیں۔


ان کو ڈسپلن میں لانا مشکل ہے۔
پی ٹی اے کو امتحانی مراکز کے پاس موبائل جمیرز لگانے کا کہا ہے۔ 

شرف علی شاہ، چیئرمین میٹرک بورڈ۔۔۔چارلاکھ بچوں میں سے اگرکچھ بچےاس نقل سے مستفیدہورہےہیں تواس چیزپرقابوپانےکےلیےہم ہرممکن کوشش کررہےہیں۔

ہم نے پی ٹی اے کوبھی خط لکھاہےکہ آپ جیمزلگائیں کسی طریقے سےجہاں پرسینٹرزہیں


ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے امتحانات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔