طالبہ کو ہراساں کرنے پرجامعہ کراچی نے طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا

عمران عمران

 طالبہ کو  ہراساں کرنے پرجامعہ کراچی نے طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا


طالبہ کو  ہراساں کرنے پرجامعہ کراچی نے طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا۔

  جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طالبہ کو ہراساں کرنے  پر طالب علم کو یونیورسٹی سے خارج کردیا۔

قائم مقام وائس چانسلر جسٹس ریٹائر حسن فیروز کی زیر صدارت   جامعہ کراچی کی انضباطی کمیٹی کے   اجلاس میں فیصلہ ہوا۔

  جمعہ کو اسکول آف لاء میں دوران امتحان ایک طالب علم نے کمرہ امتحان میں موجود ایک طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچ لیاتھا۔

بعد میں  طالب علم نے  فرار ہونے کی کوشش کی ،تاہم اسکول آف لاء کے عملے نے طالب علم کو پکڑ لیا۔

انضباطی کمیٹی نے مشترکہ طور پر ایل ایل بی نویں سیمسٹر   میں زیر تعلیم مذکورہ طالبعلم  کا  داخلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا