پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور کی گورنر ہاؤس آمد۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور کی گورنر ہاؤس آمد۔



پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور کی گورنر ہاؤس آمد۔


 پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے اسپیکر سید اویس قادر شاہ کو قائم مقام گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 


فریال تالپور کے ہمراہ ایم پی اے سہیل انور سیال، وزیر تعلیم، مائنز اینڈ منرلز سید سردار علی شاہ، وزیر محنت و انسانی وسائل شاہد تھہیم اور ایم پی اے برہان خان چانڈیو بھی تھے۔


 ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 


قائم مقام گورنر سید اویس قادر شاہ نے پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔


 سید اویس قادر شاہ نے محترم فریال تالپور اور دیگر ایم پی اے کو گورنر ہاؤس سندھ کا دورہ بھی کروایا۔


 قائم مقام گورنر اور سپیکر سید اویس قادر شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں سندھ حکومت کے عوامی اقدامات کو سراہیا۔