پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد عبورکرلی

صبانور صبانور

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد عبورکرلی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد عبورکرلی ۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔۔۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہینڈریڈ انڈیکس آئے روز ریکارڈ پر ریکارڈ بنارہا ہے۔ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی  روز تیزی کا رجحان رہا۔ ۔۔ہنڈرڈ انڈیکس دو سو ایک پوائنٹس اضافے سے نئی تاریخی بلندی نوے ہزار، ایک سو پچانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزاراکسٹھ  پوائنٹس کے اضافے سےاکیانوے ہزارچون  پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو ہنڈرڈ انڈیکس  کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔۔۔گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔۔۔جمعے کوہینڈریڈ انڈیکس  نواسی ہزار، نوسو ترانوے پوائنٹس پر پہنچ کربندہواتھا ۔۔۔