کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو سندھ پولیس کا نیا سربراہ تعینات
کردیا گیا،
وفاقی
کابینہ کی منظوری کے بعد غلام نبی میمن کی
بطور آئی جی سندھ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21کے افسر غلام نبی میمن کو آئی جی
سندھ تعینات کردیا گیا ہے، سندھ پولیس کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ
ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ،
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے غلام نبی میمن کا
نام بطور آئی جی سندھ تقرری کے لئے فائنل کیا گیا تھا
جبکہ
وفاقی کابینہ کی جانب سے بھی آج غلام نبی میمن کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کی منظوری دی
گئی تھی،
غلام نبی میمن دو مرتبہ کراچی پولیس چیف رہنے علاوہ ایڈیشنل آئی جی
اسپیشل برانچ کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں ۔