سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں۔ وزیراعلی سندھ کا دو ٹوک اعلان۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ہم سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا ہمارا موقف واضح ہے کہ ہمیں چھ کینالوں کا منصوبہ منظور نہیں ۔ پیپلز پارٹی سندھ کی نمائندہ جماعت ہے، جو سندھ کے پانی پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں بھی کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی تھی۔