سندھ ترقی پسند پارٹی کا اردو میڈیاسے شکوہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سندھ ترقی پسند پارٹی کا اردو میڈیاسے  شکوہ

کراچی میں فوارہ چوک پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما ڈاکٹرقادرمگسی نے اردو میڈیا  کی کوریج نہ دینےپر  شکوہ کیا اور کہا کہ میڈیاکو غیر جانبدار ہونا چاہیے


سندھ کی کسی مخصوص سیاسی جماعت کی پیروی نہیں کرنی چاہیے ۔آج میڈیا آزاد ہے سنسر شپ کے ذریعے حقائق  کومسخ نہیں کیا جاسکتا ۔


ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا نے دنیا میں حق سچ کے پیغام کو عام کیا ہے اب صحافت چند پیسوں عیوض اور کسی کے اشاروں پر ناچنے کا نام نہیں رہی۔


انہوں نے سندھو دریا پر کینال نکالنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے۔