اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی احتساب عدالت کیس


اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی احتساب عدالت کیس

 کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے وزیراعلیٰ بننے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ یہ فیصلے چئیرمین صاحب کی صدارت میں اجلاس میں کیا جائے گا اور یہ فیصلے  پبلک نہیں کئے جاتے

کراچی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی  کی پیشی الیکشن کمیشن کے گواہ کے بیان پر اعتراضات پر فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا نیب کی جانب سے پیش کیا جانے والے گواہ الیکشن کمیشن کا مجاز نہیں  عدالت نے سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہناتھاکہ صوبائی وزراء کے تبادلےاور وزیر اعلیٰ بننے کا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوتے ہیں جس کی صدارت چیئرمین کرتے ہیں اور یہ فیصلے پبلک نہیں کئے جاتے۔

نیب عدالت میں آغا سراج درانی کے وکیل نے استفسار کیا کہ گواہ نے جو دستاویزات بھیجے ہیں وہ انکی اتھارٹی نہیں گواہ کا دستاویزات جمع کرانے سے براہ راست کوئی تعلق نہیں گواہ یہ دستاویزات عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے گواہ پر اٹھائے اعتراجات پر فیصلہ محفوظ کردیا  عدالت سماعت 31 اگست تک ملتوی