کراچی ڈیفنس خیابان سحر کے بنگلے سے پانچ سالہ بچے کی لاش ملی۔ میاں بیوی اور دیگر چار بچے بے ہوشی کی حالت میں ملے۔
ڈیفنس خیابان سحر کے بنگلے سے جاں بحق بچے کی لاش اور چھ بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر ضیاء الدین شیخ نے گھر میں فیومی گیشن کروائی تھی۔ وہ قیوم آباد میں اسپتال کے مالک ہیں۔ بے ہوش بچوں کی عمریں آٹھ سے سولہ سال کے درمیان ہیں۔