کیماڑی کچھی پاڑہ گلشن سکندر آباد گھر میں مچھر بھگانے والے کواٸل سے آگ لگنے سے چھ بہنیں جھلس کر زخمی ہو گٸیں, آتشزدگی کے باعث یو پی ایس کی بیٹری پھٹ گٸی جس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا
پولیس کے مطابق گھر میں مبینہ طور پر بیٹری پھٹنے کے باعث آگ لگی,,, آگ لگنے کا واقعہ گیس لیکج یا سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوا,,,اہلخانہ کے مطابق آگ مچھر بھگانے والے کواٸل سے لگی جس سے پہلے واشنگ مشین اور پھر بستر میں آگ لگ گئی۔واقعہ میں 6 سگی بہنیں جھلس کر زخمی ہوئیں جن میں 4 بہنیں برنس سینٹر سول اسپتال میں داخل ہیں اور 2 بہنوں کو طبی امداد کے بعد کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اسپتال میں داخل بہنوں کی حالت خطرے سے باہر ہے , بچیوں کے والد پنجاب شادی میں گئے ہیں ان کو واقعہ کی اطلاع کردی گئی یے۔ آگ لگنے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔جھلس کر زخمی ہونے والی 6 بچیاں سگی بہنیں ہیں اور گھر میں والدہ کے ساتھ مقیم ہیں ۔پولیس اس واقعہ کی مذید تحقیقات کررہی ہے۔