بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج


کراچی عائشہ منزل کے قریب  بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 


گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کا مقدمہ  عزیزآباد تھانے میں درج کرایا گیا  ہے۔مقدمہ لاپروائی سے گاڑی چلانے کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔  ذمہ دار بس  ڈرائیور  تاحال فرار ہے۔  مدعی مقدمہ کےمطابق  وہ  محنت مزدوری کرتا  ہے اور  موٹر سائیکل پر بیوی کے ساتھ جا رہا تھا۔پیچھے سے تیز رفتار بس نے ٹکر ماری جس سے ہم گر گئے۔ میری زخمی بیوی  ے اسپتال پہنچ تک دم توڑ دیا۔