کراچی کی مقامی عدالت نے
منشیات برآمدگی کیس میں مجرم کو عمر قید کی
سزا سنادی۔
ملیر ماڈل کورٹ نے
مجرم شفیع اللہ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کے علاوہ دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشت سال مجرم سے تیس کلو سے زائد منشیات
برآمد ہوئی تھی۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے
میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔۔