سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ نئی گاڑی نمبر پلیٹ اسکیم پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ سندھ حکومت حقیقی شکایات سننے کو تیار ہے، عوامی فلاح کے اقدامات پر سیاست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا بیان میں کہنا تھا گزشتہ چھ برسوں کے دوران تھر کول منصوبے کے تحت تقریباً 30 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی ۔ سندھ نے متبادل توانائی کے شعبے میں بھی اہم اقدامات کیے ہیں، سندھ کا ونڈ کوریڈور فعال ہے ۔ کراچی کے لیے دو نئے سولر پارکس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ وفاقی حکومت سندھ کے سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کی مخالفت بند کرے ۔ ایس بی سی اے نے صرف سکھر میں 37 خطرناک عمارتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں ۔ْ دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاعات ہیں ۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ممکنہ انخلا کی صورت میں حکام سے مکمل تعاون کریں۔ ۔ ان کا کہنا تھا نئی گاڑی نمبر پلیٹ اسکیم پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ۔ یہ اسکیم رجسٹریشن کے عمل کو جدید بنانے، جرائم کی روک تھام اور گاڑیوں کی چوری جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے